بین الاقوامی لیگ آف پیپلز اسٹرگل – ایشیا اور پیسیفک کا بیان
بمباری بند کریں، کشیدگی کم کریں اور سیاسی حل کی طرف جائیں ۔
بین الاقوامی لیگ آف پیپلز اسٹرگل، ایشیا اور پیسیفک (آئی ایل پی ایس ، اے پی) فوری طور
پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ بھارت کی حکومت نے
آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور جموں و کشمیر میں ہدف شدہ حملے کئے ، جس کے
جواب میں پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی کارروائیاں کیں۔ ان دو طرفہ حملوں کی وجہ
سے جو کہ 7 مئی 2025 سے جاری ہیں متاثرہ علاقوں میں متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی
ہوئے ہیں ۔
دونوں فریقوں کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ دونوں طرف کے جنگ پسند عناصر
اپنے مذہبی اور فرقہ وارانہ مفادات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، جو محنت کش عوام
کے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔ امریکہ جیساغیر ملکی سامراج، جو بھارت کو ہتھیار فراہم
کرتاہے ، اس تنازعہ میں اپنے اسٹریٹجک مفادات کے لیے مداخلت کر رہے ہیں، جیسے کہ
کواڈ(Quad) فوجی اتحاد کے ذریعے اور بھارت کے حالیہ چین پر عائد تجارتی پابندیاں کے
ذریعہ۔ساتھ ساتھ بھارت کی بھاری صنعت پر امریکی غلبہ بھی بے نقاب ہو رہا ہے۔ فوجی
بدلہ در بدلہ یا "آنکھ کے بدلے آنکھ" کی پالیسی سب کو اندھا کر دے گی۔ لیکن اب تک، زیادہ
تر عام شہری ہی مارے اور زخمی ہوئے ہیں۔ محنت کش عوام کی امن کی آواز کو سننا اور
تسلیم کیا جانا چاہیے۔
آئی ایل پی ایس، اے پی ہر قسم کے شہریوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے، بشمول ان 26
شہریوں کے جو 22 اپریل 2025 کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہلاک ہوئے ۔ ہم کشمیری
عوام کی مکمل آزادی اور خود ارادیت کے حامی ہیں، کیونکہ زمین پر قبضہ اور اس کا
استحصال ہی اس خطے میں تشدد اور تنازعے کی جڑ ہے۔ آئی ایل پی ایس، اے پی کو اس بات
پر تشویش ہے کہ جنگ کا دائرہ پورے خطے تک پھیل سکتا ہے۔ پہلے ہی جنگ اور عسکریت
پسندی کی لہر ابھرتی جا رہی ہے، جس کی قیادت امریکہ کر رہا ہے، جو چین کے خلاف اپنی
گھیراؤ کی حکمت عملی اور ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
پنین سولہ (شمالی و جنوبی کوریا) اور جنوبی چینی سمندر اس وقت شدید عسکری تناؤ کا
شکار ہیں۔
آئی ایل پی ایس، اے پی امید کرتا ہے کہ موجودہ فوجی کشیدگی میں شامل تمام فریقین لڑائی بند
کریں گے، حالات کو پرامن طریقے سے قابو میں لائیں گے اور جنوبی ایشیا کے اس ذیلی
خطے میں موجودہ بحرانوں کا سیاسی حل تلاش کریں گے۔ آئی ایل پی ایس، اے پی بھارت،
جموں و کشمیر اور پاکستان کے محنت کشوں اور کسانوں کی ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے
جو لڑائی کے خاتمے اور ایک حقیقی سیاسی حل کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔
دستخط شدہ،
بین الاقوامی لیگ آف پیپلز اسٹرگل – ایشیا اور پیسیفک پیسیفک (آئی ایل پی ایس – اے پی)
ریجنل کمیٹی